اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)رواں مالی سال 2019-20ء میں پہلے 4 ما ہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 13.55فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران 155کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ رواں ما لی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران سونے کی درآمدات کم ہو کر …
رواں مالی سال کے پہلے 4 ما ہ میں سونے کی درآمدات میں 13.55فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)رواں مالی سال 2019-20ء میں پہلے 4 ما ہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 13.55فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران 155کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ رواں ما لی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران سونے کی درآمدات کم ہو کر 134کلو گرام تک ہو گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سونے کی در آمدات میں 21کلو گرام یعنی 13.55فیصد کمی واقع ہوئی ہے








