اسلام آباد ۔15 دسمبر(اے پی پی)بینک میں جمع کرائی گئی رقوم سے حاصل نفع پرودہولڈنگ ٹیکس وصولیوں کی شرح میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 204 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر2019ئ) کے دوران بینک ڈیپارٹس سے حاصل منافع پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی مد …
بینک ڈیپازٹس سے حاصل منافع پرودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی شرح میں پانچ ماہ کے دوران 204 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔15 دسمبر(اے پی پی)بینک میں جمع کرائی گئی رقوم سے حاصل نفع پرودہولڈنگ ٹیکس وصولیوں کی شرح میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 204 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر2019ئ) کے دوران بینک ڈیپارٹس سے حاصل منافع پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں21.6 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر2018ءکے دوران ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 7.1ارب روپے کے ٹیکس وصول ہوئے تھے،اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران بینکوں میں جمع کرائی گئی رقوم سے حاصل ہونے والے منافع جات پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 14.5ارب روپے ( 204فیصد ) اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔








