اہل اسلام قبرستان اور کانٹا موڑ کے قریب دومختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت5افراد زخمی ہوگئے۔
اہل اسلام قبرستان اور کانٹا موڑ کے قریب دومختلف ٹریفک حادثات ،خاتون جاں بحق ،5افراد زخمی

مزید خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان۔ 06 جولائی (اے پی پی):اہل اسلام قبرستان اور کانٹا موڑ کے قریب دومختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت5افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ملتان روڈ اہل اسلام قبرستان کے قریب میں موٹرسائیکل اور ڈاٹسن ڈالہ کے تصادم میں 35سالہ زرینہ بی بی ذوجہ جمعہ خان سکنہ لانگ خیرشاہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا مخمد بلوچ معمولی زخمی ہوگیا، جس کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیاگیا، دوسرے واقعہ میں تھانہ پروآ کی حدود کلی وال پٹرول پمپ کانٹا موڑ کے قریب تیزرفتار فلائنگ چوک اچانک الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا۔







