لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کی جانب سے مبینہ طور پر عدالتی اختیارات استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ، رجسٹرار آفس کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کی جانب سے مبینہ طور پر عدالتی اختیارات استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فائلنگ دفاتر رجسٹریشن کے مرحلے پر درخواستیں مسترد کر رہے ہیں، جبکہ پٹیشن کے قابل سماعت ہونے یا دائرہ اختیار کا فیصلہ صرف عدالت کر سکتی ہے۔درخواست گزار کے مطابق آفس اعتراضات کی وجہ سے سالانہ 7 ہزار 400 سے زائد مقدمات سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بن پاتے، جس سے شہریوں کا اپیل کا حق اور انصاف تک رسائی متاثر ہو رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ رجسٹرار آفس کو عدالتی اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے اور تمام دائر درخواستیں عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔







