اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی ضمانت ہے' پاکستان میں ایک دہائی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے' سری لنکن ٹیم کے پاکستان آمد پر پوری پاکستانی قوم اور حکومت، سری لنکن حکومت اور بورڈ کے …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی ضمانت ہے’ پاکستان میں ایک دہائی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے’ سری لنکن ٹیم کے پاکستان آمد پر پوری پاکستانی قوم اور حکومت، سری لنکن حکومت اور بورڈ کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن حکومت اور کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر ہم ان کے تحہ دل سے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بدترین دہشتگردی کا شکار رہا ہے جس سے ملک کا امن و استحکام بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ اور سیاحت کے شعبے کو زیادہ نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی انسداد دہشتگردی کی جامع حکمت عملی ،مسلح افواج کے پیشہ وارانہ مہارت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں سے اس ناسور کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین حالیہ کرکٹ سیریز سے دنیا میں پاکستان کا پرامن اور مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کرکٹ سیریر پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گی۔انہوں نے اس اْمید کیا کہ حالیہ ٹیسٹ کرکٹ کی شرعات سے دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی جس سے پاکستان میں کرکٹ کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں کرکٹ کی بحالی، کھیلوں کی فروغ اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کو سیاحت کے اعتبار سے فیورٹ دیا ہے جس سے دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان آنے کا مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں کھیل اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنے خصوصی اقدمات جاری رکھے گی۔ اسپیکر نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے مابین حالیہ ٹیسٹ سیریز کو پاکستانی کرکٹ کے لیے اچھا شگون قرار دیا۔