اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کریں گے کہ وہ بحرین میں بسنے والے پاکستانیوں سے ملاقات کےلئے خصوصی دورہ کریں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ملنے والے پیغامات پر ان …
وزیراعظم عمران خان سے درخواست کروںگا کہ وہ بحرین میں بسنے والے پاکستانیوں سے ملاقات کےلئے خصوصی دورہ کریں،وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کریں گے کہ وہ بحرین میں بسنے والے پاکستانیوں سے ملاقات کےلئے خصوصی دورہ کریں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ملنے والے پیغامات پر ان کے شکر گزار ہیں اور دورہ بحرین کے سخت شیڈول کی وجہ سے کمیونٹی سے ملاقات نہ ہونے پر معذرت خواہ ہیں۔








