وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کلائمیٹ چینج ایڈاپٹیشن کے متعلق کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت 25ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں میں کم سے کم کردار ہونے کے باوجود اس چیلنج پر قابو پانے کیلئے مذاکرات اور عملدرآمد کے حوالہ سے مثبت پیغام دیا ہے۔ وہ کلائمیٹ چینج ایڈاپٹیشن کے …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت 25ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں میں کم سے کم کردار ہونے کے باوجود اس چیلنج پر قابو پانے کیلئے مذاکرات اور عملدرآمد کے حوالہ سے مثبت پیغام دیا ہے۔ وہ کلائمیٹ چینج ایڈاپٹیشن کے متعلق کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام ہیومنیٹیرین فورم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25ویں کانفرنس آف پارٹیز کے موقع پر نوجوان موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نبرد آزما ہونے کیلئے لیڈرز کے طور پر ابھرے جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کئی ملکوں کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں جبکہ پاکستان میں 65 فیصد آبادی 40 سال سے کم عمر ہے، نوجوان موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ماحولیاتی ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے محرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 26ویں پارٹیز آف کانفرنس کا نائب صدر منتخب ہوا ہے جو سکاٹ لینڈ میں ہو گی، اسی طرح پاکستان اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت 6 اہم کمیٹیوں کا ممبر بھی منتخب ہوا ہے۔