دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں، وزیر مملکت شہر یار آفریدی

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ جنگ میں کمزور، خواتین اور بچوں کو تکلیف نہ پہنچائیں لیکن دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ پیر کو سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی کے موقع پر ٹویٹ پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں نے ننھے فرشتوں پر …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ جنگ میں کمزور، خواتین اور بچوں کو تکلیف نہ پہنچائیں لیکن دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ پیر کو سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی کے موقع پر ٹویٹ پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں نے ننھے فرشتوں پر حملہ کیا جو تلاوت کر رہے تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری زندگی دنیا میں موم بتی کی مانند ہے، ہم آپ سب کو یاد کرتے ہیں۔