گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے یورپی یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا کی ملاقات

لاہور۔16 دسمبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے یورپی یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا کی ملاقات ،گور نر پنجاب نے ''کشمیر آرٹسٹ کی نظر میں '' نما ئش کا بھی افتتاح کر دیا جبکہ گور نر پنجاب نے کہا کہ نر یندر مودی کی انتہا پسندی پر مبنی پالیسوں کی وجہ سے بھارت کا زوال شروع ہو چکا ہے، ہم صرف پاکستا ن ہی نہیں پوری دنیا میں …

لاہور۔16 دسمبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے یورپی یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا کی ملاقات ،گور نر پنجاب نے ”کشمیر آرٹسٹ کی نظر میں ” نما ئش کا بھی افتتاح کر دیا جبکہ گور نر پنجاب نے کہا کہ نر یندر مودی کی انتہا پسندی پر مبنی پالیسوں کی وجہ سے بھارت کا زوال شروع ہو چکا ہے، ہم صرف پاکستا ن ہی نہیں پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ، بین الاقوامی قوانین کی عملداری کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر سیل قائم کرنے والا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے،سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم شہداءکی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز گور نرچوہدری محمدسرور سے یورپی یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا کی گور نر ہاﺅس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران جی ایس پلس سٹیٹس ،پاک یورپ تعلقات ،مسئلہ کشمیر اورخطے کی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے بارے بات چیت کی گئی، گور نر پنجاب نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پار لیمنٹ جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے جس طر ح پاکستان کوسپورٹ کر رہی ہے اس پر ہم آپ کے شکر گزار ہے ۔آج پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے جہاں سر مایہ کاروں سمیت دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کو سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں پاکستان ہمیشہ امن کی بات کر تا ہے مگر بھارت کے جنگی جنون اور مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے میں کشیدگی اور امن کو خطرات لاحق ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یورپی پار لیمنٹ سمیت عالمی ادارے اپنا کردار ادا کر یں۔ بعدازں گو رنر پنجاب نے لاہور گلبرگ میں ”کشمیر آرٹسٹ کی نظر میں ” نمائش کا افتتاح کر دیا ہے جہاں کشمیرپربھارتی مظالم اور کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے فن پارے نمائش میں رکھے گئے تھے۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری محمدسرورنے کہا کہ نر یندر مودی نے 136دن سے کشمیر میں کر فیو لگا رکھا ہے اور کشمیر یوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جس کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان ہر محاذ پر کشمیر
یوں کا مقدمہ لڑ رہی ہے ہم کشمیر یوں کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں آر ایس ایس کے نظر یہ پر چلنے والے نر یندر مودی کی انتہاءپسندانہ پالیسوں کی وجہ سے آج بھارت کے اندر بھی احتجاج اور مظاہرے ہو رہے ہیں، نر یندر مودی انتہا پسندی پرمبنی فیصلوں کے ذریعے کشمیر اور بھارت کے اندر اقلیتوں کے حقوق کا قتل عام کر رہا ہے ،دنیا کو چاہیے وہ نر یندرمودی کے ایسے اقدامات کا نوٹس لیں۔گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ آج کے ہم سانحہ پی ایس کے شہداءکو نہیں بھولے ہم سانحہ پی ایس اور پاک افواج کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری قوم شہداءکے خاندانوں کیساتھ ہے16دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک قومی سانحہ ہے ،سفاک دشمن نے ہمارے دلوں پر کاری ضرب لگائی مگر پاکستانی قوم کے حوصلے بلندہیں ہر پاکستانی ملکی دفاع اور سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنی جان بھی قر بان کر نے کو تیار ہے ،الحمد اللہ آج پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔