وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ریلوے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس

کراچی۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے معیشت اور گورننس کو بہتر کر لیا تو اگلے الیکشن بھی جیت کر اقتدار حاصل کر سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں ریلوے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے مسائل کا حل ایم ایل ون منصوبہ ہے، …

کراچی۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے معیشت اور گورننس کو بہتر کر لیا تو اگلے الیکشن بھی جیت کر اقتدار حاصل کر سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں ریلوے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے مسائل کا حل ایم ایل ون منصوبہ ہے، فری لائن مارشل ٹریک کے لئے کام کا آغاز ہوگیا ہے، ٹریک پر اجازت دی جائے گی کہ لوگ کرایہ دے کر ٹریک استعمال کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں میں بھی مانیٹرنگ سسٹم لگا رہے ہیں، چینی ماہرین کے لئے دو نئے دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، کراچی اور دیگر شہروں میں شٹل سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور محمد نواز شریف ڈس کوالیفائی ہیں، دونوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں چل رہا، موجودہ منتخب حکومت 5 سال پورے کرے گی اور آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع بھی ہو گی۔ وکلاءاور ڈاکٹرز کی لڑائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کو ندامت اٹھانی پڑی، وکلاءکو اپنے معاملات بہتر بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئی تو اگلا الیکشن بھی جیت جائے گی۔