وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی کی جنیوا میں ترکی کی خاتون اول ایمائن اردوان سے ملاقات

جنیوا ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی کی جنیوا میں ترکی کی خاتون اول ایمائن اردوان سے ملاقات کی۔ پیر کو وزارت سیفران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات جنیوا میں منعقد ہونیوالے گلوبل ریفیوجی فورم کے موقع پر ہوئی۔اس موقع پر وزیر مملکت شہر یار خان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو جسم ایک جان کی طرح متحد …

جنیوا ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی کی جنیوا میں ترکی کی خاتون اول ایمائن اردوان سے ملاقات کی۔ پیر کو وزارت سیفران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات جنیوا میں منعقد ہونیوالے گلوبل ریفیوجی فورم کے موقع پر ہوئی۔اس موقع پر وزیر مملکت شہر یار خان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو جسم ایک جان کی طرح متحد ہیں۔ ترکی کے صدر طیب اردگان کی قیادت میں ترکی کا کردار امہ اورانسانیت کی فلاح کیلئے مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان اور ترکی کی خواتین اول کو بھی بین الاقوامی فورمز پر نمائندگی کرنا چاہیے۔ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ طیب اردگان کی طرح محترمہ ایمائن اردوان بھی امہ کی خواتین کی نمائندگی اور انکا فخر ہیں۔