اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملہ کے پانچ سال مکمل ہونے پر قاہرہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس حملہ میں شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر قاہرہ میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ معصوم بچوں …
آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملہ کے پانچ سال مکمل ہونے پر قاہرہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملہ کے پانچ سال مکمل ہونے پر قاہرہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس حملہ میں شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر قاہرہ میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ معصوم بچوں اور اساتذہ پر یہ حملہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم موڑ ثابت ہوا جس کے بعد پاکستان کے دور دراز علاقوں سے دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ انٹرنیشنل سکول قاہرہ میں زیر تعلیم پاکستانی بچوں نے شہداءکی قربانیوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور پھول چڑھائے۔








