ب وشاکا پٹنم ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) بدھ کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کالی آندھی نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے …
ھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ب وشاکا پٹنم ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) بدھ کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کالی آندھی نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کو شکست دینے کے بعد انکی ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں کم بیک کرینگے۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم مایہ ناز آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے بھارتی ٹیم کپتان ویرات کوہلی، نائب کپتان روہت شرما، میانک اگروال، لوکیش راہول ، شیریاس آئر ، منیش پانڈے، ریشبھ پانٹ ، شیوام ڈوبے، کیدر جادھو، رویندرا جدیجا، یزویندرا چھاہل، کلدیپ یادیو، دیپک چھاہار، محمد شامی اور بھونیشور کمار پر مشتمل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 18 دسمبر کو وشاکاپٹنم کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔








