اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی وزراتِ امور اسلامیہ ،دعوہ و رہنمائی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے باہمی تعاون میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں اداروں کے درمیان یہ فیصلہ سعودی وزارت کے ایک وفداور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ سعودی وفد کی قیادت وزارت کے ایک سینئر رہنما پروفیسر صالح النصیف …
سعودی عرب کی وزراتِ امور اسلامیہ ،دعوہ و رہنمائی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا باہمی تعاون میں مزید اضافہ کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی وزراتِ امور اسلامیہ ،دعوہ و رہنمائی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے باہمی تعاون میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں اداروں کے درمیان یہ فیصلہ سعودی وزارت کے ایک وفداور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ سعودی وفد کی قیادت وزارت کے ایک سینئر رہنما پروفیسر صالح النصیف کررہے تھے۔ اسلامک یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر وفد نے صدر جامعہ سے ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ دونوں ادارے تعلیمی اور تربیتی شعبوں میں باہمی تعاون میں مزید اضافہ کریں گے تاکہ اُمتِ مسلمہ کی نئی نسلوں کو دورِ جدید کے چیلنجوں سے عہدہ برا ہونے کےلئے تیا ر کیا جاسکے۔ وفد کے سربراہ پروفیسر صالح النصیف نے اس موقع پر کہا کہ علم ہی حقیقی سرمایہ اور قوت ہے، اس لئے علما اور دانشوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ دنیا کو انتہاءپسندی اور منفی رویوں سے بچانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی علماءاس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پورے خلوصِ نیت کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔ صالح النصیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیا ن تعلقات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوطی اور وسعت آتی جا رہی ہے جو انسانیت کا ایک قیمتی ورثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عوام کے دل میں پاکستانی عوام کےلئے غیر معمولی احترام اور محبت ہے، باہمی تعاون میں اضافہ کے ساتھ جسے مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ادارہ اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کےلئے خلوصِ نیت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سعودی وفد نے جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔








