وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پرانے چینی سفارتخانہ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو ڈپلومیٹک انکلیو میں پرانے چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جنگ نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری معظم خان، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ چینی حکومت نے فارن سروس اکیڈمی کی …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو ڈپلومیٹک انکلیو میں پرانے چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جنگ نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری معظم خان، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ چینی حکومت نے فارن سروس اکیڈمی کی منتقلی کیلئے سابقہ چینی سفارتخانہ کو وزارت خارجہ کے حوالہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ وزیر خارجہ نے چینی حکومت کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کی جانے والی اس پیشکش کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا تھا۔ چینی سفارتخانہ کی جانب سے اس عمارت کو مکمل تزئین و آرائش کے بعد وزارت خارجہ کے حوالہ کیا جائے گا اور عمارت کی تزئین و آرائش پر اٹھنے والے تمام اخراجات کا بوجھ بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت چینی حکومت برداشت کرے گی۔ وزیر خارجہ نے اس خیر سگالی کے اقدام پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھی چینی حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چینی سفارتخانہ کی یہ عمارت 80 کنال پر مشتمل ہے۔ وزیر خارجہ نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ فارن سروس اکیڈمی کو تزئین و آرائش کے بعد چین کی جانب سے تحفتاً دی گئی اس عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں