وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے، حل کے احکامات جاری کئے

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کےلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اسلام آباد میں اپنے دفتر وزارت اوورسیز میں بیٹھ کر فیس بک لائیو میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کےلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اسلام آباد میں اپنے دفتر وزارت اوورسیز میں بیٹھ کر فیس بک لائیو میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ای او بی آئی کے پنشنرز کے مالی مسائل کو حل کرنے کےلئے ان کی پنشن میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ای او بی آئی کے حالات دگر گوں تھے مگر ہم انہیں منافع بخش ادارہ میں تبدیل کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کےلئے صحت انصاف کارڈ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منگل کو ان کی اسد عمر اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ میٹنگ ہے جس میں اس کے خدوخال فائنل کئے جائیں گے۔ زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کو کسٹم فری گاڑی پاکستان لانے کے سوال پر زلفی بخاری نے بتایا کہ گزشتہ روز ان کی وزیراعظم عمران خان سے ترسیلات زر کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ کاروں کی درآمد میں استحصال نہ ہو اس حوالہ سے وزارت تجارت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ممالک سے زیادہ ترسیلات بھجوانے والوں کو مراعات دینے کے حوالہ سے سفارشات آخری مراحل میں ہیں، زیادہ ترسیلات بھجوانے والوں کو ہوٹل میں رہائش، پی آئی اے میں سامان، وی آئی پی لاﺅنج کے استعمال و دیگر معاملات میں پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں