کامن ویلتھ سکالرز و طلبہ برطانیہ میں تعلیم کے بہترین مواقع اور تجربات سے فائدہ اٹھائیں، پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے پاکستان سے دولت مشترکہ سکالرز اور طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ برطانیہ میں تعلیم کے بہترین مواقع اور تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور پھر ان تجربوں اور علوم کو اپنے ملک کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی کامن …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے پاکستان سے دولت مشترکہ سکالرز اور طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ برطانیہ میں تعلیم کے بہترین مواقع اور تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور پھر ان تجربوں اور علوم کو اپنے ملک کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی کامن ویلتھ سکالرز و طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنر نے اپنے خیر مقدمی ریمارکس میں پروقار کامن ویلتھ سکالرشپس پروگرام کا انتخاب کرنے پر طلبہ کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ برطانیہ میں تعلیم کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے علوم اور تجربات کو ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے بروئے کار لائیں۔ نفیس زکریا نے طلبہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی اور برطانوی جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون میںاضافے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ تعاون کیلئے پائیدار ادارہ جاتی فریم ورک کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ ہائی کمشنر نے پاکستانی سکالرز سے کہا کہ وہ پاکستان کی قدیم تہذیبوں، ورثہ اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے پاکستانی سکالرز اور طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر دولت مشترکہ تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں