معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری سے جاپانی سفیر مٹ سوڈا کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر مٹ سوڈا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں 23 دسمبر کو ٹوکیو اور جاپان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپان اور پاکستان کے درمیان یادداشت سے پاکستانی ورکروں کی جاپان میں 14 مختلف شعبوں میں کام کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ ملاقات …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر مٹ سوڈا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں 23 دسمبر کو ٹوکیو اور جاپان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپان اور پاکستان کے درمیان یادداشت سے پاکستانی ورکروں کی جاپان میں 14 مختلف شعبوں میں کام کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ ملاقات میں جاپانی زبان کے تین سے چھ ماہ دورانیہ کے کورس کرانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان میں لینگویج یونیورسٹی کے ساتھ ایک نیٹ ورک تیار کرے گا۔ اس سے پاکستانی ورکروں کو جاپان میں کام کرنے میں مدد ملے گی۔ جاپانی سفیر نے جاپان میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سب سے زیادہ قانون کی پابندی کرنے والے غیرملکی شہری ہیں۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے جاپانی سفیر کو پاکستان میں سیاحت کو بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جاپانی سیاحوں کو پاکستانی ویزا کے حصول سے متعلق درپیش رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں