اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے جس میں دو افراد شہید ہو گئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں عمرہ کی ادائیگی کے دوران یہ اطلاع ملی کہ نیلم …
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے جس میں دو افراد شہید ہو گئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں عمرہ کی ادائیگی کے دوران یہ اطلاع ملی کہ نیلم ویلی میں لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو بلا اشتعال نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہداءکے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے مسلح افواج پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی، پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی۔ قبل ازیں ریاض ایئرپورٹ پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے ورکروں کی بڑی تعداد اور پاکستان کے قونصل جنرل ساجد حسین نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو سعودی عرب کی جانب سے خصوصی مہمان کا سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔








