ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگرکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

راولپنڈی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم کے سلسلے میں مقررہ اہداف سو فیصد حاصل کر لئے گئے ہیں - اس ضمن میں تمام متعلقہ سرکاری اور دیگر اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں - انہو ںنے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے …

راولپنڈی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم کے سلسلے میں مقررہ اہداف سو فیصد حاصل کر لئے گئے ہیں – اس ضمن میں تمام متعلقہ سرکاری اور دیگر اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں – انہو ںنے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت پنجاب نے تمام تر وسائل فراہم کئے اور اس سلسلے میں شہریوں نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا – انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام نیک نیتی سے کیا جائے تو ہمیشہ مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں -انہو ںنے کہا کہ اگر اسی طرح محنت جاری رکھی گئی تو انشا اللہ پاکستان سے پولیو جیسی موذی مرض کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو سکتا ہے – انہو ںنے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلوا کر ان کو ہمیشہ کے لئے معذوری سے بچایا جاسکتا ہے -انہو ںنے کہا کہ پولیو اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون ناگزیر ہے – اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر صائمہ یونس ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر محمد سہیل٬ ڈی ڈی ایچ اوز٬ یو سی ایم اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں