اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت اقلیتی نوجوانوں میں بھی قرضوں کی مساوی تقسیم ہوگی تاکہ وہ اپنی مہارت کے مطابق کام کر سکیں جبکہ سماجی اور اقتصادی طور پر اس پروگرام کے تحت معاشرے کے نظرانداز کئے گئے اور اقلیتی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے دیگر شہریوں …
وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت اقلیتی نوجوانوں میں بھی قرضوں کی مساوی تقسیم ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت اقلیتی نوجوانوں میں بھی قرضوں کی مساوی تقسیم ہوگی تاکہ وہ اپنی مہارت کے مطابق کام کر سکیں جبکہ سماجی اور اقتصادی طور پر اس پروگرام کے تحت معاشرے کے نظرانداز کئے گئے اور اقلیتی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح اقلیتوں کو بھی مساوی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں اور وہ اپنے شہری حقوق دیگر شہریوں کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت انہیں بااختیار بنانے کے لئے خصوصی ترجیحی دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے پسے ہوئے اور اقلیتی نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے انہیں ہر شعبہ زندگی میں یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے اگلے مرحلے میں اقلیتی نوجوانوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی اور معاشرے میں انہیں قومی دھارے میں لایا جائے گا۔








