پاکستان کو درپیش چیلنجوں کو فہم وفراست سے حل کرنا ہوگا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کو فہم وفراست سے حل کرنا ہوگا اور متنازعہ معاملات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک کو مظبوط اور خوشحال بنانے کا آغاز کرنا چاہیے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج ملک کے اہم …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کو فہم وفراست سے حل کرنا ہوگا اور متنازعہ معاملات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک کو مظبوط اور خوشحال بنانے کا آغاز کرنا چاہیے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج ملک کے اہم ادارے ہیں اور اداروں نے پاکستان کے عوام کی خوشحالی کے لئے احسن کردار ادا کیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف حالیہ عدالتی فیصلہ کے متعلق انہوں نے کہا کہ فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدالتی بینچ کے ایک حصہ نے ناراضگی میں فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) مشرف بیرون ملک علاج کرا رہے ہیں ہم ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں ۔

مزید خبریں