وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا خانپور سڑک کا ہنگامی دورہ، وجیاں کے مقام پر پل کے جاری کام کا جائزہ

ہری پور۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے خانپور سڑک کا ہنگامی دورہ کر کے وجیاں کے مقام پر پل کے جاری کام کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے خانپور سڑک کا دورہ کیا اور برساتی نالے پر پل کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس …

ہری پور۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے خانپور سڑک کا ہنگامی دورہ کر کے وجیاں کے مقام پر پل کے جاری کام کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے خانپور سڑک کا دورہ کیا اور برساتی نالے پر پل کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیر تعمیر پل کے اوپر سے گذرنے والی تاروں کو فی الفور ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے واپڈا حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیرتعمیر پل کے دونوں اطراف لگے بجلی پول کو ہٹا کر مناسب جگہ تنصیب یقینی بنائیں تاکہ پل کا تعمیراتی کام جلد مکمل ہو سکے اور عوامی مشکلات خاتمہ ممکن ہو واضح رہے کہ عوامی قائد عمر ایوب خان نے خانپور روڑ کی ازسرنو تعمیر کیلئے اپنے گذشتہ دور میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کرایا، ان کے مختصر دور کے بعد گذشتہ حکومت نے اس میگا عوامی پراجیکٹ کو ادھورا چھوڑ دیا تھا تاہم عوامی قائد عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے ایک بار پھر خانپور سڑک پر تین نئے پلوں کی تعمیر کے ساتھ سڑک کی پختگی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جس پر تقریباً ایک ارب 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

مزید خبریں