اسلام آباد ۔ 21دسمبر(اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری میں ان کی والدہ سرتاج بیگم بہت زیادہ مسرور نظر آرہی تھیں۔ ایوان صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں کثیر تعداد میں مہمان مدعو تھے جن میں بعض خصوصی مہمانوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ وہ اس یادگار تقریب میں شریک ہو سکیں۔ مہمانوں میں …
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری میں ان کی والدہ سرتاج بیگم کی خصوصی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21دسمبر(اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری میں ان کی والدہ سرتاج بیگم بہت زیادہ مسرور نظر آرہی تھیں۔ ایوان صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں کثیر تعداد میں مہمان مدعو تھے جن میں بعض خصوصی مہمانوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ وہ اس یادگار تقریب میں شریک ہو سکیں۔ مہمانوں میں سب سے زیادہ خوش نظر آنے والی خاتون محترمہ سرتاج بیگم نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی والدہ تھیں۔ وہ چیف جسٹس کی اہلیہ فوزیہ گلزار کے ہمراہ مہمانوں کی پہلی قطار میں بیٹھیں تھیں جن کے بائیں جانب خاتون اول ثمینہ علوی اور دائیں جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نشست تھی۔ صدر مملکت ڈاکٹر علوی ان کے بیٹے سے چیف جسٹس کا حلف لے رہے تھے تو ان کے چہرے کی مسکراہٹ دیدنی تھی۔ حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر وہ اپنی نشست سے اٹھیں اور ان کو خاتون اول، اہل خانہ اور دیگر مہمانوں نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں اور چیف جسٹس کی سلامتی، تحفظ اور ان کی زندگی میں مزید کامیابیوں کے لئے خدا تعالیٰ سے دعا گو ہوں۔ چشمے پہنے اور دوپٹہ اوڑھے بزرگ خاتون نے کہا کہ مجھے توقع تھی کہ میرا بیٹا ایک روز یہ اہم منصب سنبھالے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957ء کو ایک معروف قانون دان نور محمد کے گھر کراچی میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ نیشنل کالج سے بی اے اور ایس ایم لاء کالج کراچی سے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنا قانونی پیشہ اختیار کیا اور 1986ء میں ان کی بطور ایڈووکیٹ انررولمنٹ ہوئی جس کے بعد 1988ء میں وہ ہائیکورٹ اور 2001ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 2002ء میں ان کو سندھ ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا جس کے بعد 16 نومبر 2011ء کو جسٹس گلزار احمد کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی گئی۔







