اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، حکومت کشمیر کے معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، کشمیر پر دنیا کی تاریخ میں نیا المناک باب رقم ہو رہا ہے، امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ہٹلر مودی ہٹلر کے فلسفے پر چل …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی فاطمہ جناح پارک کے دورہ کے موقع پرگفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، حکومت کشمیر کے معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، کشمیر پر دنیا کی تاریخ میں نیا المناک باب رقم ہو رہا ہے، امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ہٹلر مودی ہٹلر کے فلسفے پر چل رہا ہے، بھارت میں متنازعہ قانون سے مسلمانوں میں بے چینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو فاطمہ جناح پارک کے دورہ کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے لیزر ارینا کا ایف نائن پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کشمیر پر دنیا کی تاریخ میں نیا المناک باب رقم ہو رہا ہے، مسلسل کرفیو لگایا گیا ہے لوگ اپنے ہی حقوق سے محروم ہے، امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر مودی ہٹلر کے فلسفے پر چل رہا ہے، بھارت میں متنازعہ قانون سے مسلمانوں میں بے چینی ہے، پارلیمنٹ نے کالے قانون کے خلاف قرارداد پاس کی ہے، دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ سپیکر نے کہا کہ بھارت میں کالا قانون پاس کیا گیا ہے، بھارت میں جتنا ظلم ہو رہا دنیا دیکھ رہی ہے، حکومت کشمیر کے معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ پارلیمنٹ میں حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ بچوں کے لطف اندوز ہونے کے لیے لیزر ارینا بہترین جگہ ہے۔ ایک ہی چھت کے نیچے بچوں کی تفریح کے لیے سب چیزیں موجود ہیں۔ بچے ایسی سرگرمیوں سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔







