اسلام آباد ۔ 22دسمبر(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے اور اس دوران خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22دسمبر(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے اور اس دوران خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا اور اسکردو میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے مختلف مقامات پراتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجی حرارت منفی 11 دگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ گوپس میں منفی 10 ڈگری، کالام ، قلات منفی 7، استورمنفی 6، بگروٹ، پاراچنار منفی5، ہنزہ، دیر، گلگت، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 4 اور چترال میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







