پشاور۔22دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءکے اسلامی ممالک میں امن کی فضاءاور دین اسلام کی فروغ میں صوفیائے کرام اور اولیاءکرام کی وجہ سے ممکن ہوا، خطے کے امن میں اولیاءکرام نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خیبر میں شیخ گل مرحوم کے پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ "تصوف کانفرنس "سے …
خطے کے امن میں اولیاءکرام نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا، وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری

مزید خبریں
پشاور۔22دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءکے اسلامی ممالک میں امن کی فضاءاور دین اسلام کی فروغ میں صوفیائے کرام اور اولیاءکرام کی وجہ سے ممکن ہوا، خطے کے امن میں اولیاءکرام نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خیبر میں شیخ گل مرحوم کے پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ "تصوف کانفرنس "سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور ڈاکٹرپیرمحمدنورالحق قادری نے کہا کہ اپنے والد اور مذہبی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت شیخ گل مرحوم کا مشن جاری رکھیں گے ان کی وفات ملک اور علاقے علماءکرام اور عوام کیلئے ایک عظیم سانحہ تھا اور علماءکرام اور عوام ایک عظیم روحانی پیشوا سے محروم ہوگئے ان کی علاقے کےلئے دینی خدمات صدیوں تک یاد رہے گی ۔ انہوں نے کہا اپنے والد پیر شیخ گل نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہیں اور علاقے میں ان کی کوششوں سے بہت سی دُشمنیاں دوستی میں بدل گئی اور عوام کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاءکرام نے ہمیشہ عوام کو امن کا پیغام دیا ہے علاقے کے عوام نے ہمیں پہلے بھی عزت دیاہیں جس پر ضلع خیبر کے تمام اقوام کے مشران اور عوام اور علماءکرام کے شکر گزار ہیں علاقے کے عوام کے خدمت کےلئے ہمارے دربار اور مدارس کے دروازے عوام کےلئے کھلے رہے گی اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ گل مرحوم کے پہلی برسی کے موقع پر تصوف کانفرنس کے موقع پر سابق سنیٹر اور سجادہ نشین پیر عبدالمالک ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری، پیر شمس الامین صاحب ، سجادہ نشین پیر آف مانکی شریف پیر رحمت کریم چشتی آستانہ عالیہ ڈاگ اسماعیل خیل ،استاد علماءعلامہ فضل سبحان ، پیرزادہ عبدالباسط قادری ،حافظ مطیع اللہ، شیح الحدیث اسماعیل رحمانی،پیر زادہ حامد ،ناظم اعلیٰ مولانا احسان اللہ جنیدی،مولانا شعیب قادری ، ناظم اعلیٰ حاجی حکیم خان ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءحاجی امیر محمد خان آفریدی،ملک اشرف آفریدی،ملک عبدالرازاق آفریدی،ملک نادر خان شینواری،ملک زینت خان آفریدی،حاجی زراحمد شاہ شینواری ،ناظم اسلام الدین آفریدی،ملک عبدالمنان آفریدی،ملک حاجی سرفراز آفریدی ، اور دیگر مشائخ عظام علماءکرام مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تصوف کانفرنس کے اختتام پر پر پیر شمس الامین صاحب نے پیر شیخ گل مرحوم کے ایصال ثواب،ملک کی سلامتی کشمیری مسلمانوں اور علاقے کے امن کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ گل صاحب کی پہلی برسی کے تصوف کانفرنس میں شرکت کرنے پر سجادہ نشین سابق سنیٹر پیر عبدالمالک قادری صاحب اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے تمام مشائخ عظام علماءکرام مشران اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔







