حکومت نے معاشرے کے انتہائی نظرانداز اور پسماندہ طبقات کو سہولیات دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، علی محمد خان کی ریڈیو پاکستان سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے معاشرے کے انتہائی نظرانداز اور پسماندہ طبقات کو سہولیات دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ اتوار کو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسان پروگرام پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے موجودہ حکومت کا ایک اہم اقدام …

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے معاشرے کے انتہائی نظرانداز اور پسماندہ طبقات کو سہولیات دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ اتوار کو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسان پروگرام پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے موجودہ حکومت کا ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی صحت ، تعلیم ، خوراک اور رہائش کا اچھی طرح سے خیال رکھے۔ علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کے غریب ترین لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، صحت انصاف کارڈ سے کم آمدنی والے لوگوں پر طبی اخراجات کا بوجھ کم کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب گہرے اور قریبی برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

مزید خبریں