،گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں شر کت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

لاہور۔22 دسمبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اتوار کے روز 25جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں شر کت کی اورتمام دلہنوں کوفی کس 2لاکھ روپے سے زائد کا ضروریات زندگی کا سامان بطور جہیز دیا،اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں دولہا اور دلہن کے خاندانوں سمیت انکے رشتہ دار بھی شر یک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ …

لاہور۔22 دسمبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اتوار کے روز 25جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں شر کت کی اورتمام دلہنوں کوفی کس 2لاکھ روپے سے زائد کا ضروریات زندگی کا سامان بطور جہیز دیا،اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں دولہا اور دلہن کے خاندانوں سمیت انکے رشتہ دار بھی شر یک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ متنازعہ قانون کی وجہ سے بھارت میں آگ لگ چکی ہے جس سے توجہ ہٹانے کے لئے نر یندر مودی لائن آف کنٹر ول پر حالات خراب کر رہا ہے۔ بھارت اگر جنگ کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں انکو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اجتماعی شادیوں کی تقر یب رانا ٹاﺅن میں حاجی محمد یونس ورک ٹر سٹ کی جانب سے منعقد کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ،چوہدری محمدارشد ورک ، تحریک انصاف کے مرکزی رکن وحید احمد، ملک شہزاد اعوان، چوہدری ظفر اقبال گھمن، حاضی محمد صدیق بھٹی اور حافظ سیف اللہ سیفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجتماعی شادیوں کی تقر یب کے دوران 25جوڑے شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے، دولہا دلہن کے رشتے داروں سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ دولہے اور دلہنیں انتہائی خوش دکھائی دیے اور کچھ والدین کی یاد میں افسردہ بھی نظرآئے ،اجتماعی شادیوں میں انتظامیہ کی جانب سے باراتیوں کے لئے پر لطف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے تمام جوڑوں کو سلامی اور تحفے دیتے ہوئے شادی کی مبارکبادی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد یونس ورک ٹر سٹ اور چوہدری ارشد ورک کی جانب سے لاکھوں روپے کی لاگت سے اجتماعی شادیاں کر وانے کا یہ اقدام انتہائی قابل تعریف ہے اور دنیا میں بھی بڑے دولت مندوں اور سر مایہ کاروں اور بڑے عہدوں والوں کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کو ہی یاد رکھا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم بھی بہت جلد گورنر ہاﺅس میں اجتماعی شادیوں کی تقر یب منعقد کریں گے میں سمجھتاہوں کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سے اس نیک کام میں حصہ لیں اور قوم کی بیٹیوں کو اپنی بیٹیاں سمجھیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ بھارت میں متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد حالات نر یندر مودی اور انکی حکومت کے کنٹر ول سے مکمل طور پر باہرہوچکے ہیں اورنر یندرمودی کو بھارتی اپوزیشن اور اپنے عوام کے سخت سوالات کا بھی سامنا کر نا پڑ رہا ہے جسکی وجہ سے وہ ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو بڑھا رہا ہے اور بھارتی فوج لائن آف کنٹر ول پر بلا اشتعال فائر نگ کر رہی ہے جس میں ہمارے فوجی جوان اور دیگر لوگ نشانہ بن رہے ہیں اس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ اس کا فوری اور سخت نوٹس لیں لیکن اگر بھارت جنگ کر نا چاہتا ہے تو پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،ہم بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اسکی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اَمن کی بات کی ہے لیکن بھارت ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھے کسی بھی جارحیت پر بھر پور جواب دیا جائیگا۔

مزید خبریں