اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) صدرآزاد کشمیرمسعود احمد خان نے کہا ہے کہجماعت اسلامی نے آزادی کشمیر کے پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھا اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، مودی کے وحشیانہ فلسفے کو دنیا میں کوئی نہیں مانتا ،دنیا کی بڑی پارلیمنٹس اور میڈیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،کشمیر پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے کیونکہ کشمیر …
صدرآزاد کشمیرمسعود احمد خان کا آزادی کشمیر مارچ کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) صدرآزاد کشمیرمسعود احمد خان نے کہا ہے کہجماعت اسلامی نے آزادی کشمیر کے پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھا اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، مودی کے وحشیانہ فلسفے کو دنیا میں کوئی نہیں مانتا ،دنیا کی بڑی پارلیمنٹس اور میڈیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،کشمیر پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے کیونکہ کشمیر اور پاکستان الگ نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے آزادی کشمیر مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، نائب امراءلیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود ، رکن آزادی کشمیر قانون سازی اسمبلی عبدالرشید ترابی، صوبائی امراءمشتاق احمد خان ، ڈاکٹر طارق سلیم ، مولانا محمد جاوید قصوری ، نسیمہ وانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آزادی مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ آزادی کشمیر مارچ میں عوام کی طرف سے پندرہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا گیا۔صدرآزاد کشمیر نےکشمیر کے مسئلہ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بھر پور انداز میں اٹھانے پر جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کیا اور سینیٹر سراج الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے آزادی کشمیر کے پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھا اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور پوری قیادت کو جیلوں میںبند کردیا گیاہے۔ جماعت اسلامی کے ان احسانات کو کشمیر کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ سردار مسعود احمد خان نے کہاکہ مودی کے وحشیانہ فلسفے کو دنیا میں کوئی نہیں مانتا ،دنیا کی بڑی پارلیمنٹس اور میڈیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں، کشمیر پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے کیونکہ کشمیر اور پاکستان الگ نہیں۔انہوںنے علما سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر پر قوم میں یکجہتی پیدا کریں۔اس موقع پرامیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ قومی قیادت کے ساتھ مل بیٹھ کر فیصلہ کیا جائے کہ مودی کے اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے کو ناکام بنانے اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔سینیٹر سرا ج الحق نے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید 80 لاکھ کشمیریوں کو خوراک اور ادویات مہیا کرنے کے لیے ایک عالمی فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔ آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئےسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، مودی تمام تر مظالم کے باوجود کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔اس موقع پرلیاقت بلوچ نے کہاکہ مودی اقوام متحدہ کی قرار دادیں پامال کر رہاہے مگر اقوام متحدہ اور عالمی برادر ی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔







