اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جیسا لیڈر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں تو کیا پورے ملک میں نہیں ہے، عمران خان اس وقت واحد سیاسی رہنما ہیں جن کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے، اپوزیشن کا انہیں ہٹانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ اتوار کو نجی …
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جیسا لیڈر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں تو کیا پورے ملک میں نہیں ہے، عمران خان اس وقت واحد سیاسی رہنما ہیں جن کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے، اپوزیشن کا انہیں ہٹانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے کیس کی کوئی خاص بنیاد نہیں تھی، مشرف کے دور حکومت کے 42 اراکین قومی اسمبلی بعد میں ن لیگ کے دور حکومت میں تھے، یہ نہیں ہو سکتا جرم میں سب شریک ہوں لیکن سزا صرف ایک کو ملے، مشرف کے وکلاءاپیل میں ضرور جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج کو کمزور کریں گے تو ملک انارکی میں چلا جائے گا، فوج واحد ادارہ ہے جو ملک کو انارکی سے بچاتا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کابینہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی مخالفت کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے چار ہفتوں کا وقت دیا تھا وہ ابھی تک واپس نہیں آئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے سے معاہدہ کر رکھا تھا کہ ایک دوسرے کو نہیں چھیڑیں گے اسلئے دونوں جماعتیں محدود ہو گئیں ہیں، پی پی پی صرف اندورن سندھ اور ن لیگ سینٹرل پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی ہے جبکہ اس وقت عمران خان واحد رہنما ہیں جن کا ملک کے چاروں صوبوں میں ووٹ ہے۔







