اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں، آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے، بھارت میں اقلیتیں شہریت کے امتیازی اور متعصبانہ قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں، آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے، بھارت میں اقلیتیں شہریت کے امتیازی اور متعصبانہ قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی شہر میدان جنگ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ مودی اپنی بدنیتی، بدفطرتی اور چالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام نے مودی کی نفرت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مہینوں سے کرفیو نافذ ہے،کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں پر موت کے پہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتیازی شہریت کے متنازعہ قانون نے مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی تصدیق کردی ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندوتوا کے نظریئے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔







