اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور جاپان کے درمیان پیر کو یہاں افرادی قوت کی برآمد کے حوالے سے تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے، اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ جاپان کی آبادی کم ہو رہی ہے اس لیے جاپان کو مین پاور کی ضرورت ہے۔ جاپان کے سفیر ماتسوڈا کنیوری سے گفتگو کرتے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری کی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور جاپان کے درمیان پیر کو یہاں افرادی قوت کی برآمد کے حوالے سے تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے، اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ جاپان کی آبادی کم ہو رہی ہے اس لیے جاپان کو مین پاور کی ضرورت ہے۔ جاپان کے سفیر ماتسوڈا کنیوری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی کی عمر 35 سال سے کم ہے ،اب جاپان میں14 شعبوں میں پاکستان کی لیبر استعمال ہو گی، یہ پاکستانیوں کیلئے بہت اچھا موقع ہے، اگلے تین سال میں جاپان کو تین لاکھ ہنر مند افراد کی ضرورت پڑے گی۔ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز عامر حسن اور جاپان کے پاکستان میں سفیر ماتسوڈا کنیوری نے یادداشت پر دستخط کئے۔ تعاون کی یادداشت کی تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور چابان کے صدارتی مشیر برائے خارجہ امور سسنورا کینٹارو بھی شریک تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارچ،اپریل میں جاپان کا دورہ کریں گے جہاں جاپان کو ٹوارزم کے شعبے میں سرمایہ کیلئے بھی آمادہ کریں گے ۔تقریب کے موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز عامر حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان سے مین پاور کی خدمات حاصل کرے گا، اب تک 1600 پاکستانی وزارت اوورسیز کے ذریعے جاپان جاچکے ہیں۔پاکستان میں جاپانی سفیر ماتسوڈا کنیوری نے کہا کہ جاپان ٹیکنیکل شعبے سے مین پاور کی خدمات چاہتا ہے ،جاپان کو مین پاور اور لیبر کی کمی کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ تعاون کی اس یادداشت سے پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کے نئے در وا ہوںگے اورنئے فریم ورک کے تحت عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا،انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھی دلچسپی رکھتا ہے،اب جاپان میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کے بے شمار مواقع ہیں،۔جاپان کے صدارتی مشیر برائے خارجہ امور سسنورا کینٹارو نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات ستر سال پرانے ہیں۔اس وقت اسی سے زائد کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں ،جاپان پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی ہنر مند لیبر جاپان کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔تقریب میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جوائنٹ سیکرٹری شینا علی منصور،اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ،بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کاشف نور ، وزارت خارجہ کی ڈی جی ایسٹ ایشیاءو پیسفک ثمینہ مہتاب بھی شریک تھیں۔







