پاک بحریہ کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے عبدالرحمان گوٹھ اور ابراہیم حیدری میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے علاقے عبدالرحمان گوٹھ اور ابراہیم حیدری میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپوں میں مقامی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے، سرجری اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ساحل اور …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے علاقے عبدالرحمان گوٹھ اور ابراہیم حیدری میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپوں میں مقامی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے، سرجری اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ساحل اور الفت ویلفئیر فاونڈیشن کے تعاون سے کیا گیا جہاں مقامی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے، سرجری اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا مقصد مہلک امراض سے بچاﺅ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

مزید خبریں