اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سے بیمار لندن جا کر صحت مند ہو جاتے ہیں، تحریک انصاف نے نوازشریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے پریس کانفرنس سے …
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سے بیمار لندن جا کر صحت مند ہو جاتے ہیں، تحریک انصاف نے نوازشریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کیس میں حکومت آئینی راستہ اختیار کرے گی، مناسب سمجھا گیا تو حکومت پرویز مشرف کیس پر عدالت جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے مابین تصادم کے بارے میں کوئی نہ سوچے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ تھا کہ سزا یافتہ شخص کو باہر جانے کی اجازت نہیں دینی تاہم نوازشریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی گئی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ای سی ایل کے قوانین 1980 میں بنائے گئے تھے، 2010 میں تبدیلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالا دستی ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھارت کی رکنیت معطل کرے، مودی سرکار مسلم اقلیت کی نسل کشی کرنا چاہتی ہے، نریندر مودی نے کشمیر پر لاک ڈاﺅن کے ذریعے حملہ کیا، اس کا حملہ بھارت کے طول و عرض میں پھیل چکا ہے، بھارت کا فالز فلیگ کا ڈرامہ پھر ناکام ہوا، وہ جب بھی پاکستان کی جانب دیکھے گا اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔







