اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں، لیگی ترجمانوں کی جانب سے کرپشن کا جھوٹ اور ڈھٹائی کے ساتھ دفاع کرنا شرمناک ہے، فارن فنڈنگ کا واویلا وہ مچا رہے ہیں جو آل اولاد اور فارن اکاو¿نٹس سمیت فارن میں …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں، لیگی ترجمانوں کی جانب سے کرپشن کا جھوٹ اور ڈھٹائی کے ساتھ دفاع کرنا شرمناک ہے، فارن فنڈنگ کا واویلا وہ مچا رہے ہیں جو آل اولاد اور فارن اکاو¿نٹس سمیت فارن میں مقیم ہیں۔ پیر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لیگی ترجمانوں کی جانب سے کرپشن کا جھوٹ اور ڈھٹائی کے ساتھ دفاع کرنا شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں، قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، عمران خان نے اداروں کو طاقتوروں کے چنگل سے آزاد کر کے با اختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ قانون ان سے بالا تر کیسے ہو گیا؟ فارن فنڈنگ کا واویلا وہ مچا رہے ہیں جو آل اولاد اور فارن اکاو¿نٹس سمیت فارن میں مقیم ہیں، خود الیکشن کمیشن میں تاریخیں لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال ابھی تک مراد سعید کے پانچ سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں، نیب کو کیا جواب دیں گے؟ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد کا علم پوری قوت سے بلند رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو قوم خوب جانتی ہے،کوئی جھوٹا پروپیگنڈا انہیں اب گمراہ نہیں کرسکتا۔







