بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ

راولپنڈی۔ 23 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا اور کہا کہ ہماری امن کی خواہش کا کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے لائن آف کنٹرول …

راولپنڈی۔ 23 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا اور کہا کہ ہماری امن کی خواہش کا کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی قیمت پر کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے ہم کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مکمل تیار ہیں۔

مزید خبریں