پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے موثر اور جامع بیانیہ سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے موثر اور جامع بیانیہ سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنلائزڈ کرنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور آرایس ایس ہٹلر کے نظریے کو فالو کر رہا ہیں لیکن وہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کم نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا پالیسیوں کی وجہ سے خود کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے عوام ملک دشمن پروپیگنڈے کے خلاف متحد ہوں۔ کنول شوزب نے کہا کہ مودی سرکار مایوسی میں غلطیوں کی مرتکب ہو رہی ہے لیکن پاکستان بین الاقوامی سطح پر بھارت کی بدنیتی پر مبنی سوچ اور جارحیت کو بے نقاب کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیاسی قیادت مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو ئی ہے۔

مزید خبریں