عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی حکومت پر شہریت قانون کی امتیازی شقوں کے خاتمے ، تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے زور دے،انسانی حقوق کمیشن

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی حکومت پر شہریت قانون کی امتیازی شقوں کے خاتمے اور متعلقہ بین الاقوامی اقدار کی پابندی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق اور آزادیوں کی فراہمی کے لئے زور دے۔ جدہ میں …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی حکومت پر شہریت قانون کی امتیازی شقوں کے خاتمے اور متعلقہ بین الاقوامی اقدار کی پابندی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق اور آزادیوں کی فراہمی کے لئے زور دے۔ جدہ میں قائم اسلامی تعاون تنظیم کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) نے جاری بیان میں بھارتی حکومت کی جانب سے حال ہی میں نافذ کئے گئے امتیازی شہریت ترمیمی بل 2019ءکے خلاف پر امن مظاہروں کے دوران تشدد اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت بھر میں مسلمانوں سمیت تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے بھارتی معاشرے نے اسے معتصبانہ اور امتیازی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

مزید خبریں