چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس

لاہور۔23 دسمبر(اے پی پی )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صو بہ میں دوبارہ ڈینگی پھیلنے پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے اموات اور پھیلاﺅ کے اسباب جاننے کیلئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ صو بہ میں ڈینگی کے باعث 26ہلاکتیں ہوئیں۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ دس …

لاہور۔23 دسمبر(اے پی پی )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صو بہ میں دوبارہ ڈینگی پھیلنے پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے اموات اور پھیلاﺅ کے اسباب جاننے کیلئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ صو بہ میں ڈینگی کے باعث 26ہلاکتیں ہوئیں۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ دس منٹ تاخیر سے شروع ہوا،اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے متعلق سوالوں کے جواب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیے،سپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے وزیر صحت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاآپ لوگوں نے حکومت میں آتے ہی ڈینگی کی پوری ٹیم تبدیل کردی،جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پنجاب میں دوبارہ ڈینگی نے سر اٹھا لیا،آپ کہتی ہیں کہ ڈینگی سے 26ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتا ہے ،ڈینگی سیزن شروع ہونے سے پہلے سپرے نہیں کیاگیا،اگر کیا تو پوش علاقوں میں ہی کیا،میرا علاقہ خود دیہاتی ہے لیکن وہاں سپرے نہیں ہوا،سپیکر نے وزیر قانون راجہ بشارت کو معاملے کی شفاف تحقیقات کےلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔پیپلزپارٹی کے رکن مخدوم عثمان نے ایک ضمنی سوال کے دوران وزیر خزانہ مخدوم ہاشم سے کہاکہ بجٹ میں تو بہت دعوے کیے کہ ہم نے صحت کےلئے 279بلین کا بجٹ رکھ دیا ہے جبکہ چالیس بلین 9نئے ہسپتالوں کےلئے رکھے ہیں ،یہی وزیر خزانہ جو جنوبی پنجاب محاذ کے ذریعے دوبارہ آئے ،انہوں نے وہاں 6نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کیا،اب کہہ رہے ہیں جنوبی پنجاب میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنایاگیا۔بعدازاں وزیر قانون راجہ بشارت نے یونیورسٹی آ ف نارتھ چکوال کے قیام کا بل ایوان میں پیش کردیا ،جس کی سپیکر نے دو ماہ میں رپورٹ طلب کی،پنجاب کے 19اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیوں کے اکاﺅنٹس کی آڈٹ رپورٹس ،اورنج لائن ٹرین کی سپیشل آڈٹ رپورٹ 2016-17 ایوان میں پیش کی گئی۔پینل آف چیئر مین سید مخدوم عثمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج تک کے لئے ملتوی کردیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سب سے کم عمر رکن مخدوم عثمان نے اجلاس چیئر کرکے تاریخ رقم کردی،پیپلزپارٹی کے رکن سید مخدوم عثمان نے بطور پینل آف چیئر مین اجلاس کی صدارت کی۔مخدوم عثمان نے آدھے گھنٹے سے زائد ہاﺅس چیئر کیا۔

مزید خبریں