گلیشیئر کی اہمیت کے حوالے سے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ گلیشیئر کی اہمیت کے حوالے سے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے گزشتہ ادوار میں گلیشیئر کے پگھلنے سے حاصل ہونے والے پانی کا مناسب استعمال کرنے کے لئے حکمت عملی نہیں بنائی گئی موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرتیزی سے پگھل رہے ہیں ہمیں ان وسائل کو ملکی ترقی …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ گلیشیئر کی اہمیت کے حوالے سے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے گزشتہ ادوار میں گلیشیئر کے پگھلنے سے حاصل ہونے والے پانی کا مناسب استعمال کرنے کے لئے حکمت عملی نہیں بنائی گئی موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرتیزی سے پگھل رہے ہیں ہمیں ان وسائل کو ملکی ترقی کے لئے استعمال میں لانا ہو گا، گلیشیئر کے پانی کو گندہ ہونے سے بچانے کے لئے ہمیں اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔ اے پی پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلیشیئر قدرت کا انمول تحفہ ہیں جنہیں ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ہمیں مناسب اور بر وقت حکمت عملی تیار کرنا ہو گی بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے یہی وجہ ہے کہ ہزاروں مربع فٹ پانی سمندر میں گر کر ضائع ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیرو سیاحت کے لئے جانے والے افراد کو زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلیشیئرز کو آلودہ کرنے سے پرہیز کرنی چاہئے کیونکہ یہ ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے سے آنے والے سیلابوں کی تباہی سے آبادیوں کو بچانے کے لئے الارمنگ ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو پوری طرح سر گرم عمل ہیں ۔

مزید خبریں