اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے وفاق کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ملکی ترقی کے ثمرات ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے عزم کا عملی ثبوت ہے، عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں وہ تمام صوبوں کے عوام …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے وفاق کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ملکی ترقی کے ثمرات ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے عزم کا عملی ثبوت ہے، عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں وہ تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دہائیوں سے تاخیر کا شکار معاملات پر مفاہمت کے ساتھ سیر حاصل گفتگو اوراتفاق رائے پیدا کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کی شرکت اس بات کی آئینہ دار ہے کہ ملکی قیادت قومی اہمیت کے معاملات سمیت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے یکسو ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران گیس رائلٹی خصوصاً صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں، ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں مدد و معاون ثابت ہوگا، یکساں تعلیم و تحقیقی معیار کے مقصد کے حصول کیلئے تفصیلات کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق بھی خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کے حوالے سے آگاہ اور واپڈا کے چیف ایگزیکٹو کے لیے قابل شخصیت کے انتخاب کا فیصلہ بھی کیا گیا۔







