اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں طبقات اور مذاہب کے مابین ہم آہنگی انتہائی خوش آئند ہے، ہماری مسیحی برادری انتہائی ذمہ دار ہے، انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ کرسمس تہوار کے موقع پر منگل کو اپنے ایک پیغام میں …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں طبقات اور مذاہب کے مابین ہم آہنگی انتہائی خوش آئند ہے، ہماری مسیحی برادری انتہائی ذمہ دار ہے، انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ کرسمس تہوار کے موقع پر منگل کو اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ نے تمام مسیحی برادری اور ان کی فیمیلز کو کرسمَس کے تہوار پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ ہم اور کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں مختلف طبقات اور مذاہب کے مابین جو ہم آہنگی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ برقرار رہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری مسیحی برادری انتہائی ذمہ دار ہے اور انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہے، تعلیم اور صحت کے شعبہ میں ان کی نمایاں خدمات ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاںمختلف مذاہب کے لوگ اور مختلف زبانیں بولنے والے رہتے ہیں اور اسی تنوع میں ہماری طاقت ہے اور یہی ہماری خوبصورتی ہے، ہم نے ایک گلدستہ کے مانند ایک دوسرے کو خود میں سمویا ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے خواہش ظاہر کی کہ آج ہم جن جذبات کا اظہار کر رہے ہیں اور جو خوشیاں آپس میں بانٹ رہے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہیں اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب مل کر کوشاں رہیں۔







