سپیکر و قائم مقام سپیکر کے قائداعظم محمد علی جناح کے 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر پیغامات

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کےلئے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائداعظم محمد علی جناح کے 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر قوم کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کےلئے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائداعظم محمد علی جناح کے 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر قوم کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا۔ سپیکر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح 20 ویں صدی کے عظیم رہنما اور ذہانت و راست بازی کی بہترپیکر تھے۔قائد اعظم نے اپنے اعلیٰ کردارمستقل مزاجی اورجدوجہد سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ایک ایسی فلاحی ریاست کا قیام چاہتے تھے جہاں ہر شہری کو تعلیم ،صحت ،تر قی اور انصاف کے مساویا نہ مواقع میسر ہو ں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کےلئے کوشاں ہے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔ قائم مقام نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائدا عظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ملکی تر قی اور خوشحالی کےلئے انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں اور پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کےلئے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج بحثیت قوم مل کر یہ عہد کریں کہ ہم قائد کے رہنما اصولوں کو اپنا کر ملک کو امن اور خوشحالی کا گہورا بنائیں گے اور اس کی تعمیر و ترقی میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں