ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے صحافیوں اور دیگر عملہ کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈز دینے کی تقریب (کل) ہو گی

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے صحافیوں اور دیگر عملہ کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز دینے کی تقریب (کل) بدھ کو ہو گی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نیشنل لائبریری آڈیٹوریم میں ہونے والی اس تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔ اے …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے صحافیوں اور دیگر عملہ کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز دینے کی تقریب (کل) بدھ کو ہو گی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نیشنل لائبریری آڈیٹوریم میں ہونے والی اس تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔ اے پی پی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ قومی سطح پر ادارے کی رپورٹنگ اور ایڈیٹنگ سمیت مختلف شعبہ جات میں ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ایواڈز سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈز نہ صرف اے پی پی ہیڈ کوارٹرز بلکہ صوبائی سطح پر بھی تمام بیوروز اور سٹیشنز پر مختلف کیٹیگریز میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں اور غیر ادارتی عملہ کو دیئے جائیں گے۔ تقریب میں مختلف اخبارات، ٹی وی چینلز اور نیوز ایجنسیز سے وابستہ نمایاں صحافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید خبریں