اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو نے دنیا کے سامنے بھارتی حکومت کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
مشال ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو نے دنیا کے سامنے بھارتی حکومت کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کو بھوک سے مرنے پر مجبور کردیا ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ وادی میں اپنا غیر قانونی کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ مشال ملک نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ چار مہینوں سے زائد عرصے سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں اور انہیں اپنے پیاروں کی کوئی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی کے حق پر بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، بچے بھوک سے اور مریض طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں پانی سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت ہے، لوگ فاقہ کشی میں مبتلا ہیں، بھارتی فوج اندھیرے میں چھاپے مارتی ہے، ٹارچر سیل میں قیدیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو لیکن بھارت یہ بات جان لے وہ کبھی کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کر سکے گا۔







