اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے التمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شیخ طارق علی عبداﷲ التمیمی نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے شیخ طارق علی عبداﷲ التمیمی کو خوش آمدید کہتے ہوئے حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے سے متعلق کئے …
وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب کے التمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شیخ طارق علی عبداﷲ التمیمی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے التمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شیخ طارق علی عبداﷲ التمیمی نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے شیخ طارق علی عبداﷲ التمیمی کو خوش آمدید کہتے ہوئے حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے سے متعلق کئے گئے اقدامات اور باصلاحیت سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 12 موسم ہوتے ہیں جو زراعت، پھلوں، ڈیری اور فشریز کی پیداوار کیلئے موزوں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے برآمدات اور پیداواریت میں اضافہ کیلئے ریسرچ اور ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سیب، آڑو، آم اور لیموں سمیت مقامی سطح پر تیار ہونے والے دیگر پھلوں کی بین الاقوامی طلب کو پورا کرنے کیلئے معیارات پر مبنی برآمدات کیلئے کام کر رہی ہے کیونکہ ان پھلوں کی اپنے معیار اور ذائقہ کے باعث زیادہ طلب ہے۔ چیئرمین التمیمی گروپ آف کمپنیز نے معاشی استحکام اور ترقی کے حصول کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام غیر ملکی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی کاروبار کو راغب کرنے کا اہم عنصر ہے اور اب تاجروں کیلئے فراہم کی گئی سہولیات اور شفافیت کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک جیسے بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کو دنیا کے 10 بڑے کاروبار کی بہتری کا ماحول فراہم کرنے والے ممالک میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔ وزیراعظم نے التمیمی گروپ کی پاکستان میں فوڈ پراسیسنگ، ڈیری اینڈ لائیو سٹاک اور گوشت کی پراسیسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔







