لاہور۔24 دسمبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جنگ سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے لیکن بھارت جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔ بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ مودی سرکار کے دہشتگردانہ ذہن کی عکاسی ہے۔ وہ منگل کے روز ایکسپو سنٹر لاہور میں یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب کے کانووکیشن …
گور نر پنجاب کا یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب کے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔24 دسمبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جنگ سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے لیکن بھارت جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔ بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ مودی سرکار کے دہشتگردانہ ذہن کی عکاسی ہے۔ وہ منگل کے روز ایکسپو سنٹر لاہور میں یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب کے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب کے پر وریکٹر ڈاکٹر منصور احمد اور ماہر قانون دان سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ہمسائیہ ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات کا حامی ہے اور خطے میں اَمن پاکستان کی اولین تر جیح ہے مگر بدقسمتی سے نریندر مودی کی سوچ اس کے بر عکس ہے، وہ مسلسل کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جس کی وجہ سے خطے میں اَمن کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر پر مظالم اور کر فیو کے بعد مسلمانوں کے خلاف بھارت میں نیا متنازعہ قانون بھی انتشار کی ایک اور بھارتی سازش ہے جس کے خطر ناک نتائج نکلیں گے ، آج صرف کشمیر کے اندر ہی نہیں بھارت میں بھی عوام نریندر مودی کے خلاف سڑکوں پر آچکے ہیں ، ان کی پالیسیوں کو مستر دکررہے ہیں اور ایک سال کے دران 5بھارتی ریاستوں میں نر یندر مودی کی شکست بھارتی عوام کا نر یندر مودی کے خلاف اظہارنفر ت ہے۔ گورنرنے کہا کہ پوری قوم سر حدوں پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والی افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اور جب بھی بھارت کوئی جار حیت کر یگا تواس کو منہ توڑ جواب ہی ملے گا، ہر پاکستانی ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے۔ کانووکیشن سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ میں22ویںکانووکیشن پر تمام گریجوایٹس کو بھر پور مبارکباد یتاہوں اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ تعلیم کے شعبے میں قوم کی بیٹیاں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کر رہی ہےں مگر آپ کا اصل امتحان آج کے دن سے شروع ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں گریڈزاور سی جی پی اے نہیں ہوتے ،عملی زندگی میں صبر، تحمل اور عاجزی سے کام لینا چاہیے ،زندگی امکانات سے بھرپور ہے، آپ کو اچھے اہداف کا انتخاب کرنا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ہم پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں میرٹ اور شفافیات کو یقینی بنا رہے ہیں، سفارش کے کلچر اور سیاسی مداخلت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔







