وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کی بیلاروس کے سفیر آندرے ارملووچ اور جاپان کے سفیر کونینوری متسودا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی سماجی وسیکٹر کی بہتری پر زیادتہ توجہ دے رہی ہے۔ پاکستانی مارکیٹس میں جاپان اور بیلا روس کیلئے سرمایہ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پاکستان میں تعینات بیلاروس کے سفیر آندرے ارملووچ اور جاپان کے سفیر کونینوری متسودا سے باے چیت …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی سماجی وسیکٹر کی بہتری پر زیادتہ توجہ دے رہی ہے۔ پاکستانی مارکیٹس میں جاپان اور بیلا روس کیلئے سرمایہ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پاکستان میں تعینات بیلاروس کے سفیر آندرے ارملووچ اور جاپان کے سفیر کونینوری متسودا سے باے چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں سماجی سیکٹر کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں واٹر سپلائی کے حوالے سے جائیکا کے آزمائشی منصوبے نے پاکستان اور جاپان کے مابین مستقبل میں بڑے منصوبوں کیلئے بنیاد رکھ دی ہے۔ حماد کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جاپان پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق منصوبوں پر توجہ دے۔ جاپانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگلے سال جنوری میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کے متوقع دورہ جاپان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر اور مستحکم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات سے پاکستان میں غیر براہ راست سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا۔ بیلا رشین سفیر آندرے نے کہا کہ بیلا روس کے صدر پاکستان کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں وفاقی وزیر کو اگلے سال مارچ میں منسک میں منعقدہ کمیشن میں شرکت کی دعوت بھی دی۔سفیر نے وفاقی وزیر کو بیلا روس کیساتھ ہیوی انڈسٹری اور سیاحتی سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں 20ایم او یوز پر دستخط کی تجویز بھی پیش کی۔ فریقین نے ٹریکٹرز اور ہاروسٹرز کی فراہمی کے زریعے زرعی سیکٹر کو فروغ دینے میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔سفیر نے بیلا روس ویز پالیسی میں تبدیلیاں لا رہا ہے۔

مزید خبریں