اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے قائد اعظم محمد علی جناح ہمیشہ، عدل و انصاف کے زریں اصولوں پر کاربند رہے، قائد اعظم ایک بلند پایہ مدبر تھے ان کی سیاسی بصیرت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت کو بہت پہلے بھانپ لیا تھا۔ بدھ کو قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر …
قائد اعظم ایک بلند پایہ مدبر تھے ان کی سیاسی بصیرت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت کو بہت پہلے بھانپ لیا تھا، شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے قائد اعظم محمد علی جناح ہمیشہ، عدل و انصاف کے زریں اصولوں پر کاربند رہے، قائد اعظم ایک بلند پایہ مدبر تھے ان کی سیاسی بصیرت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت کو بہت پہلے بھانپ لیا تھا۔ بدھ کو قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر اہم پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج پوری قوم اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ہمارے عظیم قائد ہمیشہ، عدل و انصاف کے زریں اصولوں پر کاربند رہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ایک بلند پایہ مدبر تھے ان کی سیاسی بصیرت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت کو بہت پہلے بھانپ لیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ 72 سال گذرنے کے باوجود ،ان کے بدترین مخالفین بھی ،آج ان کی سیاسی بصیرت کا اعتراف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔







